منگلورو 5/جنوری (ایس او نیوز) کرناٹکا سلفی ایسو سی ایشن کی طرف سے منگلورو کے نہرو میدان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارگی اور تحمل کے حوالے سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مرکزی عنوان "ایک معجزہ۔۔اسلامی نمائش" ہوگا۔ یہ نمائش 9جنوری سے 15جنوری تک چلے گی۔
ایسوسی ایشن کے صدرمحمد حنیف نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 9جنوری کو صبح نو بجے شیخ انیس الرحمن مدنی اس نمائش کا افتتاح کریں گے۔جناب عبدالرحمن الال صدرات فرمائیں گے اور فرقان ایجو کیشن انسٹی ٹیوشن موڈبدری کے صدر یو ایم محی الدین کنہی مہمان خصوصی ہونگے۔اس موقع پر شیخ صلاح الدین مدنی کے ہاتھوں قرآن کے کنڑا ترجمے کا تیسرا ایڈیشن ریلیز کیا جائے گااور شیخ عبدالرزاق سوداگر کا خطاب ہوگا۔
نمائش کے دوران خون عطیہ کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا جس کا افتتاح شیخ ظفرالحسن مدنی کریں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جگدیشا اور کے ایم سی اسپتال بلڈ بینک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شریجیت چکرورتی مہمانان خصوصی ہونگے۔اس کے علاوہ روزنہ صبح ۹ سے ۰۱ بجے تک اور شام ۵ بجے سے رات ۰۱ بجے تک علمائے کرام کے بیانات ہونگے۔